Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاروق ستار کا بھی کراچی کو دار الخلافہ بنانے کا مطالبہ

فاروق ستار کا بھی کراچی کو دار الخلافہ بنانے کا مطالبہ
September 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) آغا سراج درانی کے بعد فاروق ستار نے بھی کراچی کو دار الخلافہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ  کراچی  دارالخلافہ تھا، دوبارہ دارالخلافہ بنایا جائے، جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ خالد مقبول کی ناقص کارکردگی اور مئیر شپ سے ہوا۔ بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں فاروق ستار ،رؤف صدیقی، ریحان ہاشمی، خواجہ اظہار، قمر منصور اور مدعی مقدمہ جاوید حسین  اے ٹی سی میں پیش ہوئے ۔ ، وکیل نے گواہ سے استفسار کیا کہ آپ نے تقریر کہاں دیکھی، گواہ نے بتایا میڈیا چینلز پر دیکھی، وکیل نے سوال کیا کیا آپ ملزمان کو جانتے ہیں، گواہ نے کہا اچھی طرح جانتا ہوں۔ وکلاء کی جرح کےبعد عدالت نے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو میں سینئر سیاستدان فاروق ستار بھی سراج درانی کی ڈگر پر چل پڑے، بولے کراچی پہلے بھی دارالخلافہ تھا، دوبارہ دارالخلافہ بنایا جائے، شہر کو ٹیکس کا دس فیصد بھی ملا تو مسائل ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ دیکھ رہا ہوں، وہ خالد مقبول کی ناقص کارکردگی اور مئیر شپ سے ہوا، احتساب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 پر وفاق اور صوبے کی جنگ میں اہلیان کراچی فٹبال بن جائیں گے۔