Saturday, July 27, 2024

فاروق ستار کا آج بہادر آباد جانے کا اعلان

فاروق ستار کا آج بہادر آباد جانے کا اعلان
February 9, 2018

کراچی (92 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اختلافات کم نہ ہو سکے ۔ فاروق ستار نے آج بہادر آباد آنے کا اعلان کر دیا ۔
گذشتہ روز دونوں گروپوں کے امیدواروں نے سینٹ الیکشن میں الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔
رابطہ کمیٹی نے کئی بار لچک کا مظاہرہ کیا اور فاروق ستار کومنانے کئی بار ان کے گھر گئے لیکن فاروق ستار بار بار اعلان کے باوجود ایک دفعہ بھی بہادر آباد نہیں آئے ۔
آج فاروق ستار نے پھر بہادر آباد آنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے پہلے اپنی رہائشگاہ پر حامیوں کے ساتھ اجلاس کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار متحدہ بانی جیسے اختیارات کے خواہاں ہیں جہاں ان کے فیصلوں کے سامنے خاموشی سے سر تسلیم خم کیا جائے لیکن رابطہ کمیٹی یہ غلطی دہرانے کو تیارنہیں ۔
رابطہ کمیٹی کے مطابق تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے ۔