Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فاروق ستار نے نئی پارٹی کا ڈرامہ رچا کر بانی ایم کیوایم کی سیاست کوزندہ کیا:مصطفیٰ کمال

فاروق ستار نے نئی پارٹی کا ڈرامہ رچا کر بانی ایم کیوایم کی سیاست کوزندہ کیا:مصطفیٰ کمال
July 23, 2017

کراچی (92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کہتے ہیں ان کی جماعت راتوں رات نہیں بنی  ۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ رچا کر بانی ایم کیوایم کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیا ۔ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نہ بناتے تو بانی ایم کیوایم پی ایس پی کے کارکنان شہید نہیں کرواسکتا تھا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی نشان کی تقریب رونمائی ہوئی  ۔ مصطفیٰ کمال نے انتخابی نشان ڈولفن  کی نقاب کشائی کی  ۔ ان کا کہنا تھا  پی ایس پی راتوں رات نہیں بنی  ۔ چار کارکنان کی شہادت کے بعد بھی ہتھیار وں کی سیاست نہیں کی  ۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ کر کے بانی متحدہ کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیا ۔

پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا جو لوگ کہتے تھے دو لوگوں کی پارٹی جلد ختم ہوجائے گی ان کا باب بند ہو گیا ہے  ۔ ڈولفِن کا نشان کسی مسلک، مذہب یا لسانی سیاست کا ترجمان نہیں  ہے۔

پارٹی رہنماوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ڈولفن پر نشان لگا کر پاکستان کو مضبوط بنانے میں پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ دیں ۔