فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کیلئے پتے شو کردیئے، کامران ٹیسوری سر فہرست
کراچی (92 نیوز) فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کے لئے اپنے پتے شو کر دیئے ۔ کامران ٹیسوری فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ۔ دوسری جانب رابطہ کمیٹی نے بھی اپنے امیدوارں کے کاغذات جمع کروانے کا اعلان کر دیا ۔
پی آئی بی کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ احمد چنائے ، فرحان چشتی ، سہیل منصور ، شاہد پاشا اور حسن فیروز کے نام فائنل کئے ہیں ۔
نگہت شکیل، منگلا شرما، سنجے پروانی، قمر منصور اور علی رضا عابدی بھی فاروق ستار کےامیدواروں میں شامل ہیں ۔
دوسری جانب رابطہ کمیٹی بھی پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں ۔ انہوں نے بھی نو امیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔
نسرین جلیل نے بہادر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ امیدوار لانا چاہتے تھے لیکن ایسا ہو نہیں سکا ۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت کے بجائے پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتےہیں ۔
ادھر خواجہ اظہاراب بھی امید کا دامن تھامے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا ۔
پارٹی سربراہ اور رابطہ کمیٹی کا اختلاف کے بعد صورتحال ایک انار سو بیمار والی ہے ۔