Friday, July 26, 2024

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے 33اراکین کو نوٹس جاری کردیئے

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے 33اراکین کو نوٹس جاری کردیئے
February 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم گروپوں کی لڑائی میں نیا موڑ آگیا ۔ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے 33 ارکان کو نوٹس جاری کردیئے۔

جاری کردہ نوٹسز میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر جواب طلب کیا گیا ہے  جبکہ فاروق ستار نے  کل جنرل ورکرز  اجلاس بھی بلا لیا۔

فاروق ستار نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بہادر آبادگروپ کو 7 فروری کے طے کردہ فارمولے پر قائم رہنے کا بھی مشورہ دے دیا۔