فاروق ستار نے بہادر آباد والوں سے صلح کے لئے مائنس عامر خان کی شرط رکھ دی
کراچی (92 نیوز) ايم کيو ايم پی آئی بی سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں ليکن انہيں فيصلہ کرنا پريگا کہ سربراہ عامر خان ہونگے يا ميں؟
کراچی پی آئی بی ميں ڈاکٹر فاروق ستار کی ہنگامي پريس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے بہادر آباد گروپ کے سينئر ڈپٹی کنوينر عامر خان پر سنگين الزامات لگا دئے۔ انہوں نے کہا کہ گيارہ مارچ کو نائن زیرو پر ریڈ بھی عامر خان نے کروائی تھی ۔
سربراہ ايم کيوايم پی آئی بی نے کہا کہ بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی کی تحلیل پر اسرار نہیں کرتا ، میں نہیں چاھتا کہ ہمارے فیصلے میڈیا میں ہوں لیکن بہادرآباد کے ساتھی اس مسئلے کو میڈیا میں لے کر گئے ۔