Wednesday, September 28, 2022

فاروق ستار نے بھی شراب کی بوتلوں سے شہد ملنے پر سوال اٹھادیا

فاروق ستار نے بھی شراب کی بوتلوں سے شہد ملنے پر سوال اٹھادیا
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں سے ہی شہد اور تیل ملنے پر سوال اٹھا دیا ، متحدہ رہنما نے معاملے پر قانونی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی مقامی عدالت میں پیشی  ہوئی ، سیاست اور عدالت کو چولی دامن کا ساتھ دیتے ہوئے فاروق ستار نے اور مقدمات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔ متحدہ رہنماء بھی شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں پر بول پڑے  اور شراب کی بوتل میں ہی زیتون کا تیل رکھنے پر سوالیہ نشان لگادیا  ۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر  ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا مشترکہ دوستوں نے  پارٹی میں شمولیت اور ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ کی پیشکش کی  ہے  ۔ مقامی عدالت نے متحدہ رہنماء کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی   اور آئندہ سماعت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کو طلب کرلیا ۔ متحدہ رہنماء کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ 1987 میں درج کیا گیا جبکہ سولجر بازار تھانے میں مقدمہ 2016 میں درج کیا گیا ۔