Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی کی ساس قرار دیدیا

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی کی ساس قرار دیدیا
March 11, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سیاست دان آج کل طنز کے تیر خوب چلا رہے ہیں۔ بات پپو سے شروع ہوئی اور دم سے ہوتے ہوئے اب  ساس بہو تک آ پہنچی ہے۔ کون کس کی ساس اور کون بہو ہے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے یہ بھی بتا دیا۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی ساس قرار دے دیا۔ کہتے ہیں گھر میں ساس کے ساتھ امن سے رہنا پڑتا ہے۔ نند اور دیور کے نخرے بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔ صفائی کے ساتھ لوگوں کی ذہن سازی بھی کر رہے ہیں۔ کراچی کو ایشیا کا صاف ترین شہر بنائیں گے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سیاست تو خوب کرتے نظر آتے ہیں لیکن لگتا ہے فارغ اوقات میں ٹی وی ڈرامے بھی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ کبھی وہ اپنی تقریر میں  حکومت پر طنزیہ انداز میں  ڈرامہ ‘‘میرا سلطان’’ کا ذکر کرتے ہیں تو کبھی نئے ڈائیلاگ کے ساتھ چٹکلا چھوڑتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے آج بھی کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کچھ ایسا ہی کر ڈالا۔ سیاسی جماعتوں کے رشتے کو ’’ساس اور بہو‘‘ کا رشتہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں رہ کرساس، نند اور دیور کے نخرے اٹھانا پڑتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں بھی ساس بہو کا رشتہ بدلتا رہتا ہے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی۔