فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) کنوینر شپ کے معاملے پر ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
فاروق ستار کی جانب سے دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
دوسری جانب ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما فیصل سبزواری نے ڈاکٹر فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔