Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فاروق ستار نے استعفے واپس لینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

فاروق ستار نے استعفے واپس لینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا
October 12, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے ارکان کے استعفے واپس دیے جائیں تاکہ ہم اپنی جماعت کی ان فورمز پر موثر نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں اور میرے ساتھیوں نے استعفوں کے ساتھ مستعفی ہونے کی وجوہات تحریر کی تھیں اور اسے ہم نے آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا کیونکہ ہماری کہیں بھی آواز نہیں سنی جا رہی تھی۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ بالآخر وزیراعظم نے ہماری آواز سنتے ہوئے وفاقی وزراءپر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے ساتھ ہمارے بامقصد مذاکرات ہوئے۔ کمیٹی نے ہماری شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ خط میں فاروق ستار نے استعفوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔