Friday, September 20, 2024

' فاروق ستار میں بہت برداشت ہے.... ان کو سات خون معاف '

' فاروق ستار میں بہت برداشت ہے.... ان کو سات خون معاف '
March 31, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار جو کچھ برداشت کر رہے ہیں ان کو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہیں سات خون معاف ہیں۔ لوگوں نے اعتماد کر کے ہماری ذمہ داری بڑھا دی ہے۔ وہ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی وکٹیں اڑانے والے مصطفیٰ کمال اب اپنی پارٹی پاک سرزمین کو مستحکم بنانے پر لگے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا لوگوں نے اعتماد کر کے ان کی ذمہ داری بڑھا دی ہے۔ پہلے حیدرآباد میں آفس کھولا اور آج میرپورخاص میں کھولنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں پارٹی دفاتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایک سوال پر مصطفٰی کمال کا کہنا تھا فاروق ستار جو کچھ برداشت کر رہے ہیں ان کو وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سابق ناظم کراچی کی دبنگ انداز میں سیاسی انٹری نے ایم کیوایم کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔