Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ابھی سیاسی ویلن ٹائن کا موسم نہیں آیا، فاروق ستار

ابھی سیاسی ویلن ٹائن کا موسم نہیں آیا، فاروق ستار
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دو بکھرے دھڑوں میں  تلخیاں اور طنز و مزاح ساتھ ساتھ جاری ہے ۔  رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہدا قبرستان پر حاضری دی، قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔  خالد مقبول صدیقی نے متحدہ کو متحد کرنے کا عزم دہرادیا۔

دوسری جانب فاروق ستار بغیر کسی کو بتائے گھر سے چلے گئے اور جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو سے بھی کتراتے رہے ۔ البتہ 6 گھنٹے بعد فاروق ستار  خوشگوار موڈ میں لوٹے اور کہا کہ سیاسی ویلن ٹائن آنے میں بہت وقت لگے گا۔

ادھر  بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ پہلے بھی فاروق ستار کو منانے گئے تھے، آئندہ جانا پڑا تو بھی جائیں گے۔

اس سے قبل متحدہ رہنما سید سردار احمد نے پی آئی بی جاکر فاروق ستار سے ملاقات کی تھی۔