فاروق آباد ، 10 روز قبل اغوا ہونیوالے نونوان کی لاش برآمد
فاروق آباد ( 92 نیوز ) فاروق آبادسےبھی 10 روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
فاروق آباد سے دس روز قبل اغوا ہونے والے فاروق کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ فاروق کو قتل کرنے کے بعد لاش گاؤں کے قریب زمین میں دبا دی گئی تھی ۔
نوجوان کے قتل کیخلاف لواحقین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔
مظاہرین نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔