فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (92 نیوز) فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی پہلے کی طرح کارروائی جاری رکھے گی۔ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کیس کی کھلی سماعت کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی کاروائی فریقین کی موجودگی میں ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اسکروٹنی کمیٹی کارروائی اوپن رکھنے کی بات کی تھی۔