Tuesday, November 29, 2022

فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی سب جماعتوں کی ہونی چاہئے، شفقت محمود

فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی سب جماعتوں کی ہونی چاہئے، شفقت محمود
لاہور (92 نیوز) فارن فنڈنگ کیس پیالی میں طوفان کھڑا کیا گیا، ہم بالکل تیار ہیں، وفاقی وزیر شفقت محمود کہتے ہیں اسکروٹنی صرف پی ٹی آئی کی نہیں سب جماعتوں کی ہونی چاہئے۔ شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رپورٹ دی گئی تھی کہ نوازشریف سخت علیل ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے، مگر ویڈیو میں صحت مند نظر آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کل کے بیان میں ایسا بولا کہ باہر جا کر نواز شریف کی طبیت اتنی ناساز نہیں ہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کہتی ہیں کہ وہ شدید علیل ہیں، دوسری جانب وہ صحت مند نظر آ رہے ہیں تو ایسے بیان تو آئیں گے۔ ہم تو چاہتے ہیں وہ ٹھیک ہو جائیں، حکومت نے کوئی ڈیل نہیں کی۔