Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندوں کی رپورٹ طلب

فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندوں کی رپورٹ طلب
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندوں کی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق افغان باشندے سیعد حسیب کی جانب سے ان کے وکیل ملک حبیب نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ضمانت منظور ہونے کے باوجود افغان باشندوں کو رہا نہیں کر رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزارت داخلہ فارن ایکٹ کی حکومتی پالیسی کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔ وزارت داخلہ افغان باشندوں کی رہائی یا ملک بدری کے حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔