Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فارمولا ون ریس کاکوالیفائنگ راؤنڈ،لوئس ہملٹن کاسحربرقرار

فارمولا ون ریس کاکوالیفائنگ راؤنڈ،لوئس ہملٹن کاسحربرقرار
October 6, 2018
ٹوکیو( 92 نیوز) جاپان میں فارمولا ون ریس کے  کوالیفائنگ راؤنڈ میں لوئس ہملٹن کامیابیوں کے ٹریک پر گامزن ہیں ، برٹش ڈرائیور نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، فن لینڈ کے والٹری بوٹاس دوسری، ہالینٖڈ کے میکس ورسٹاپن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جاپان میں فارمولا ون ریس  کا کوالیفائینگ راؤنڈ،ماہر ڈرائیورز نے قسمت آزمائی ، ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن ،ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس دکھائی ،دیکھنے والوں سے خوب داد پائی ۔ برطانیہ کے لوئس ہملٹن کی کامیابیوں کا سلسلہ طویل  ہوتاجارہا ہے، برٹش ڈرائیور ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے۔فن لینڈ کے والٹری بوٹاس نے دوسری، ہالینڈ کے میکس ورسٹاپن کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ۔ سبسٹن ویٹل کا ایک بار پھر قسمت نے ساتھ نہ دیا،جرمن ڈرائیور  9ویں نمبر پر رہے۔