Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

فارمولاون کارریس چائنیزگراں پری برطانوی ڈرائیورلوئس ہملٹن کےنام

فارمولاون کارریس چائنیزگراں پری برطانوی ڈرائیورلوئس ہملٹن کےنام
April 12, 2015
شنگھائی(92نیوز)برطانوی  فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن نے شنگھائی میں ہونے والی چائنیز گراں پری جیت لی، جرمنی کے نیکو روزبرگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لوئس ہملٹن نے ایک روز قبل  پریکٹس سیشن کے دوران پول پوزیشن حاصل کی تھی، ریس کے دوران انہوں نے ایک بھی چکر میں کسی ڈرائیور کو خود سے آگے  نہیں نکلنے دیا۔ تین سو پانچ کلومیٹر کا فاصلہ انہوں نے ایک گھنٹے  انتالیس منٹ اور بیالیس اعشاریہ صفر صفر آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ اعشاریہ سات ایک چار سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ  جرمنی ہی کے سباسچیئن ویٹیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فارمولا ون سیزن میں یہ لوئس ہملٹن کی دوسری فتح ہے اور وہ اڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔