Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فارما سیوٹیکل کمپنیوں  کا مختلف ادویات کی قیمتوں میں 900فیصد تک اضافے کا مطالبہ

فارما سیوٹیکل کمپنیوں  کا مختلف ادویات کی قیمتوں میں 900فیصد تک اضافے کا مطالبہ
August 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز)دوا سازکمپنیوں کے مالکان کا پیٹ نہ بھرسکا۔ غریبوں کی جیبوں پرڈاکہ مارنے کا نیا پروگرام بنا لیا گیا۔ الرجی کی دوا کی قیمت سترروپے سے بڑھا کر  چھ سو پچھہتر روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق  ادویہ ساز  کمپنیوں نے مختلف دواوں کی قیمتوں میں 200 سے 900 فیصد اضافے مطالبہ کیا گیا۔ دوا ساز کمپنیوں نے درخواست ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرا دی ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے درخواستوں پر غور کے لیے 30 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔ دستاویزات کے مطابق  معدے کی دوا کی قیمت 281 سے بڑھا کر 615 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کھانسی کا شربت جو 70 روپے مل جاتا تھا اب اس کی قیمت 650 روپے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اسی طرح الرجی کی دوا کی قیمت 70 روپے سے بڑھا کر 675 کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔مریضوں کو بے ہوش کرنے والے انجیکشن کی قیمت 17 سو سے بڑھا کر 3658 کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹی بی کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت میں 234 سے 600 روپے اورہڈیوں کی کمزوری کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 385 سے 2000 کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کمپنیوں نے کہا کہ ایڈز کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 11 سو سے بڑھا کر 7 ہزار 200 کرنے کی جائے۔ طاقت کے سیرپ کی قیمت 56 سے بڑھا کر 340 روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔