Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار، ایک خاتون ہلاک، بیس افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار، ایک خاتون ہلاک، بیس افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
April 19, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ میمن گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، مرد زخمی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، بیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔ سرجانی کے علاقے تیسر ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار غلام رسول ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا جس میں بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی اورنگی علی آصف  کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ سے سب انسپکٹر اظہر جعفری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سب انسپکٹر اظہر جعفری کو اپنے ہی پستول کی گولی لگی۔ مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ پارک میں بیھٹے تھے کہ پستول سے گولی چل گئی جبکہ پولیس  نے مقتول کی تیسری بیوی کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی تین شادیاں تھیں، واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔