Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فائرنگ اور چیلنج کرنیوالا عدنان پولیس کونہ ملا،92نیوز نے ذیشان کو تلاش کرلیا

فائرنگ اور چیلنج کرنیوالا عدنان پولیس کونہ ملا،92نیوز نے ذیشان کو تلاش کرلیا
February 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں شارع فیصل پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس کو پکڑنے کا چیلنج دینے والا عدنان پاشا پولیس کے ہاتھ نہ آیا ۔ نوجوان نے قانون کو متحرک دیکھا تو بیان سے ہی مکرگیا  ۔  نئی ویڈیو میں معافی مانگ لی ۔  دوسری جانب 92 نیوز نے ذیشان سعید عرف شانی کو تلاش کرلیا ،  ذیشان نے تمام الزامات مسترد کردیے

باخبر، باوثوق کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 92 نیوز نے ذیشان سعید عرف شانی کو ڈھونڈ نکالا  جس نے  عدنان پاشا کے تمام الزامات مسترد کردیے۔

ذیشان عرف شانی نے کہا کہ عدنان پاشا سے کوئی جھگڑا نہیں، معاملہ حل کرنے کیلئے سامنے آیا ہوں۔

ذیشان سعید کا کہنا ہے کہ عدنان اچھا دوست ہے اور  بچوں کی طرح تھا  ۔میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔