Saturday, July 27, 2024

غیر ملکی گواہوں کے بیان ریکارڈ کرانے کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

غیر ملکی گواہوں کے بیان ریکارڈ کرانے کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
February 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف نے غیر ملکی گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کا احتساب عدالت کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ سماعت آج ہی ہو گی ۔
ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ضمنی ریفرنس میں 2 غیر ملکی گواہوں کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی منظور نہیں ، تبھی تو انہوں نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کی طرح احتساب عدالت کے 2 فروری کے حکمنامے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجو ع کر لیا ۔
نوازشریف کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ 2 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کراحتساب عدالت کو ویڈیو لنک کے ذریعے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے سے روکے ۔
درخواست میں احتساب عدالت کے جج چیئرمین نیب اور وفاق کو فریق بنایا گیا ۔
اس سے پہلے مریم نواز نے بھی گزشتہ روز احتساب عدالت کے حکمنامے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں عدالت عالیہ سے انصاف کی توقع ہے ۔