Saturday, July 27, 2024

غیر ملکی کوچ کی باتیں کرنیوالے بورڈ کو بھی غیرملکیوں کو ٹھیکے  پر دیدیں :میانداد

غیر ملکی کوچ کی باتیں کرنیوالے بورڈ کو بھی غیرملکیوں کو ٹھیکے  پر دیدیں :میانداد
April 8, 2016
کراچی(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچ کی باتیں کرنے والے کرکٹ بورڈ کو بھی غیر ملکیوں کو ٹھیکے پر دے دیں کہتے ہیں سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنا کر بورڈ نے اپنی عزت بچائی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی  سی بی بدستور جاوید میانداد کے نشانے پرہے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے معاملے پر لیجنڈ بلے باز  پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ  غیر ملکی کوچ کی باتیں کرنے والے  بورڈ  بھی غیر ملکیوں کو ٹھیکے پر دیدیں ۔ وہ چیمپنئر ورسز لیجنڈ اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کےبعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے سرفراز کوٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کو بورڈ کی ایک چال قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے  کے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے  ٹیم میں کوئی ایسا بلے باز  نہیں جو اوور کی چھے گیندیں کھیل سکتا ہو ۔