Monday, September 26, 2022

غیر ملکی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب

غیر ملکی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے طلب
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سٹیٹ بینک سے مانگ لیں۔ اسٹیٹ بنک تمام قومی بینکوں سے ن لیگ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات لیکر بھجوائے، اسٹیٹ بنک سے ن لیگ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ملنے کے بعد سکروٹنی کمیٹی کاروائی آگے بڑھائے گی۔ اسٹیٹ بنک سے تفصیلات مانگنے کی وجہ سے سکروٹنی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ن لیگ کے خلاف پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب نے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔