غیر قانونی واٹر کنکشن کی ایمنسٹی سکیم میں 20مارچ تک توسیع
-لاہور ( روزنامہ 92 نیوز) غیر قانونی واٹر کنکشن کی ایمنسٹی سکیم میں 20مارچ تک توسیع کر دی گئی
وائس چیئرمین واسا نے کہا ہے کہ غیر قانونی واٹر کنکشن قانونی کرانے کی ایمنسٹی سکیم کی تاریخ20مارچ تک بڑھادی ۔
انہوں نے کہا کہ 21مارچ سے غیر قانونی واٹر کنکشن والوں کو ایک سال قید دو لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔
امتیاز محمود کے مطابق 4 ماہ میں ریونیو میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیاگیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی واٹر کنکشن استعمال کرنے والوں کو مزید مہلت دیدی ہے ۔
امتیاز محمود کے مطابق اقدام کا مقصد لوگوں کو واسا کی ایمنسٹی سکیم سے مستفید کرنا ہے ۔