Thursday, September 19, 2024

غیر رجسٹرڈ کاروبار پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا ،لاہور ہائی کورٹ

غیر رجسٹرڈ کاروبار پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا ،لاہور ہائی کورٹ
July 13, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے قرار دیا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔

برف بنانے والی فیکٹریوں کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 8 صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے برف بنانے والے کارخانوں کو ٹیکس کی چھوٹ دیتے ہوئے کاروبار رجسٹرڈ کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی۔

عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ برف فیکٹری سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہے ، انہیں رجسٹریشن کی کوئی ضرورت نہیں۔ فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ  سیلز ٹیکس ایکٹ میں ایک بھی شق نہیں جس کے تحت برف خانوں کو رجسٹر ہونے کی ضرورت ہو۔ جن کاروبار پر رجسٹریشن کی شرط نہیں اسکو مزید ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکس دینے پر مجبور کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے اضافی ٹیکس کا مقصد یہ نہیں کہ ٹیکس سے مستثنی اشیا بنانے والوں پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے۔ اس لیے انہیں ایف بی آر کا ٹیکس دینے والوں کی لسٹ میں شامل ہونے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔