Saturday, July 27, 2024

غیر رجسٹرڈ این جی اوز نے بھتہ لینے کا نیا طریقہ اپنا لیا ،بلڈرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سے مدد مانگ لی

غیر رجسٹرڈ این جی اوز نے بھتہ لینے کا نیا طریقہ اپنا لیا ،بلڈرز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سے مدد مانگ لی
August 10, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں نیا بھتہ مافیا سر اُٹھانے لگا، پچاس سے زائد غیر رجسٹرڈ این جی اوز نے اوچھے  ہتھکنڈے اپنا لئے ہیں جس سے بلڈرز اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسروں کا جینا حرام ہو گیا ہے بھتہ لینے والی این جی اوز کی فہرست92 نیوز نے حاصل کر لی۔ بلڈرز اینڈ ڈویلپرزایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نیا بھتہ مافیا سامنے آگیا ہے  جس نے بلڈرز سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کا جینا عذاب کردیا۔  پچاس سے زائد غیر رجسٹرڈ این جی اوز نے بھتہ مافیا کی صورت اخیتار کرکے بلڈروں سے کروڑوں روپے بٹورلیئے ۔ بھتہ لینے والی این جی اوز کی فہرست نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی   جس کےمطابق ایکسیلینٹ ویلفئیرسوسائٹی،گائڈلائن ویلفئیر،فلاح فاونڈیشن،چیک اینڈ واچ انوائرمینٹل فاونڈیشن ،،سٹی انوائرمینٹل،سٹی ہیومن رائٹس آرگنائیزر،کراچی پوائنٹ آف ویو،مامور فکر،جناح ویلفئیر فاونڈیشن شامل ہیں، دوسری جانب اسٹریگل ٹرسٹ،سٹیزن ویلفئیر سوسائٹی،ابزرور سوشل ویلفئیر سوسائٹی، ٹرولائن انٹرنیشنل،ورلڈ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی،انٹرنینشل پر مجرمانہ سرگرمیوں پر عدالتوں سے جرمانے عائد ہوچکے ۔ این جی اوز کے علاوہ ،ملک محمد سلطان،محمد شاہ نواز،محمد اختر،عبدالستار،محمد علی بھی بلڈروں سے بھتہ لیتے ہیں ۔ معاملات بگڑے تو  این جی اوز  کے بھتہ سے تنگ ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیوپلرز نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سےمدد طلب کرلی۔ چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ بھتہ طلب کرنے والی این جی اوز پر فوری پابندی لگائی جائے  ۔ این جی اوز بلڈرزاور ایس بی سی اے افسران پر مختلف الزامات لگاکر50ہزار تا10لاکھ روپے تک بھتہ طلب کرتی ہیں ۔