Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل

غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل
July 26, 2018
لاہور (92 نیوز) عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری  ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو واضح برتری ہے ۔ اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 119 سیٹوں پر آگے ہے۔ مسلم لیگ ن کو اکسٹھ نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی پینتس اور آزاد امیدوار انیس  سیٹوں پر آگے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ آبائی حلقے پی پی ایک سو تیرہ سے ہار گئے جبکہ پشاور میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ شہباز شریف کو ڈی جی خان سے شکست، چودھری نثار بھی پیچھے رہ گئے۔ مولانا فضل الرحمان این اے کی سیٹ، شاہ محمود قریشی پی پی کی سیٹ ہار گئے۔ چارسدہ سے آفتاب شیرپاؤ، لوئر دیر سے سراج الحق سیٹ نہ لے سکے۔ دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 129 جبکہ پی ٹی آئی کو 122 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سادہ اکثریت ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی، بلوچستان میں بی اے پی سب سے آگے ہے۔ ۔ آزاد امیدوار 11 نشستوں پر آگے ہے۔