Sunday, September 25, 2022

غیرملکی لڑکی پر تشددکیس، تفتیشی افسر کیخلاف تفتیش شروع

غیرملکی لڑکی پر تشددکیس، تفتیشی افسر کیخلاف تفتیش شروع
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں غیرملکی لڑکی پر تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا، اہلخانہ کی شکایت پر کیس کے تفتیشی افسرکے خلاف تفتیش کا آغاز ہوگیا۔ کراچی میں اطالوی نژاد لڑکی پر تشدد کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، اہلخانہ کی شکایت پر ڈی آئی جی کا نوٹس، ساحل تھانے کی خاتون ایس ایچ او غزالہ کے خلاف انکوائری بٹھادی، ایس ایس پی سٹی انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئے گئے ، ویڈیو وائرل کرنے والوں کا تعین کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اطالوی نژاد لڑکی پر تشدد دکھایا گیا تھا، جس پر پولیس نے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کی ساس کو گرفتار کیا جبکہ اس کا شوہر بیرون ملک فرار ہے۔