Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غیرملکی سربراہان مملکت کووزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیاگیا،دفترخارجہ

غیرملکی سربراہان مملکت کووزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیاگیا،دفترخارجہ
August 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد بننے والے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے غیر ملکی سربراہان کو مدعو نہیں کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کا خیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے امید ظاہر کی کہ ٹیلی فونک رابطے سے دو طرفہ جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ  میں مقبوضہ کشمیر میں 21 کشمیریوں کی شہادت، 310 کی گرفتاری اور پابند سلاسل حریت رہنماؤں کی گرتی صحت پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اسلحے کے انبار لگانے کے بھارتی رحجان اور امریکی حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی بھارت منتقلی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ واضح کر دیا افغان مسئلہ کا حل سیاسی ہے، کوئی فوجی حل نہیں۔