Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہو گیا: سٹیٹ بینک

غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 20کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہو گیا: سٹیٹ بینک
July 9, 2015
کراچی (92نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب 71کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے پاس 13ارب 53کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 17کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔