Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

غیرملکی ایئرلائن کا پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک، ہزاروں پاکستانی دیارغیر میں پھنس گئے

غیرملکی ایئرلائن کا پاکستانیوں کیساتھ ناروا سلوک، ہزاروں پاکستانی دیارغیر میں پھنس گئے
July 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) غیرملکی ایئرلائن کا پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہزاروں پاکستانی دیارغیر میں پھنس کررہ گئے۔ پی ائی اے انتظامیہ نے قطر اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی ائیرلائنز کے ناروا سلوک پر ہزاروں پاکستانی رل گئے، ہزاروں پاکستانی ٹکٹوں کے مہنگے دام دینے کے باوجود قطر ، دبئی اور ترکی میں محصور ہوکررہ گئے۔ غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت نامے طلب کئے ریوینو کمانے کیلئے پروازیں بیچ دیں اور بعدازاں منسوخ کردیں۔

خلیجی خصوصا قطری اور ترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانیوں کو کرونا کی تیسری لہر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پروازیں منسوخ کیں۔ 36000 پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظر ہیں جبکہ ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کیلئے بیتاب ہیں۔

حکومت پاکستان نے دیارغیر میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کو ہدایات جاری کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ دوسری جانب پی ائی اے انتظامیہ نے دوحہ اور دبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے جہاز لگانے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔