Thursday, September 29, 2022

غیرملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنیوالا نادرا کا اہلکار گرفتار

غیرملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنیوالا نادرا کا اہلکار گرفتار
اسلام آباد(92نیوز)غیرملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والا نادرا کا ایک اور اہلکار گرفتارکر لیا گیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنیوالا ایک اور نادرا کا اہلکار دھر لیا گیا ہے ۔ سید افسر رضا نادرا میں جونیئر ایگزیکٹو تعینات تھاجو  ریکارڈ میں ردو بدل کرکے غیرملکیوں کو پاکستانی فیملیز کا حصہ ظاہر کرتا رہاہے  دوسری جانب ولی محمد کا کارڈ بنانے والا نادرا ملازم رفعت روپوش ہے جبکہ وزارت داخلہ نے اس کا  نام ای سی ایل میں شامل کر لیا ہے ۔