Monday, September 26, 2022

غیرمعیاری کاغذ پر قرآن پاک کی طباعت پر پابندی، حکومتی غفلت کے باعث اشاعت جاری

غیرمعیاری کاغذ پر قرآن پاک کی طباعت پر پابندی، حکومتی غفلت کے باعث اشاعت جاری
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں غیرمعیاری کاغذ پر قرآن پاک کی طباعت پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی غفلت کے باعث سالانہ لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کے نسخے شہید ہو رہے ہیں۔ عام اور غیرمعیاری کاغذ پر قرآن پاک کی اشاعت کی روک تھام کیلئے پبلشرز سے بیان حلفی تو لیا گیا مگر اس پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔ اب بھی غیرمعیاری کاغذ پر سالانہ لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کی طباعت کی جا رہی ہے۔ پبلشرز قانون کے مطابق معیاری اشاعت کرنے کا دعوی کرتے ہیں تو دکاندار اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ قرآن مجید فرقان حمید صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ہر پاکستانی کا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت غیرمعیاری اشاعت کا سلسلہ بند کروائے اور ایسے اقدامات کرے جس سے مقدس کتاب کے نسخے شہید نہ ہوں۔ پاک کلام کی غیرمعیاری طباعت ایک افسوسناک امر ہے۔ مؤثر قانون سازی اور عملی اقدامات اٹھا کر اس سلسلہ کو فوری روکنے کی ضرورت ہے۔