Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرکاری زمینوں پر قبضے، رانا ثنا کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

سرکاری زمینوں پر قبضے، رانا ثنا کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش
December 7, 2016

لاہور (92نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں92 نیوز کی خبر پر قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے حوالے سے ایک ماہ سے نائنٹی ٹو نیوز پر سرکاری زمینوں پر قبضے کی خبر چل رہی ہے۔

خبر کے مطابق وزیرقانون پنجاب نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے ڈیرہ بنا رکھا ہے۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرقانون ایوان میں آ کر اس حوالے سے ملکیتی ثبوت عوام کے سامنے لائیں اور سچائی ثابت کریں۔