Sunday, December 4, 2022

غیرضروری نظرثانی درخواستوں پر جرمانے کئے جائیں گے: چیف جسٹس

غیرضروری نظرثانی درخواستوں پر جرمانے کئے جائیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد (92نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرنا معمول بن گیا۔ عدالت اس معاملے پر احتیاط برت رہی ہے۔ مستقبل میں جرمانے بھی کئے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نظرثانی کی درخواستوں سے متعلق ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کرنا معمول بن گیا ہے۔ پہلے یہ سلسلہ کم تھا لیکن اب تو ہر دوسرے کیس میں نظرثانی کی درخواست آ جاتی ہے۔

اس معاملے میں ابھی تو عدالت احتیاط برت رہی ہے لیکن مستقبل میں غیرضروری نظرثانی درخواستوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے مقدمات کو دانستہ طور پر لگاکر نمٹانا چاہتے ہیں۔ وکلاء کو تاریخیں دینے کے لئے مقدمات نہیں لگا رہے۔