Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض دیو سی سی پی او لاہور، احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز تعینات

غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض دیو سی سی پی او لاہور، احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز تعینات
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب پولیس میں تبدیلیوں کا جھکڑ چل گیا، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز تبدیل کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ، غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کر کے فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہور کے اختیارات سونپ دئیے گئے۔

غلام محمودڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اورایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشل ہائی وے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا۔ منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی پولیس وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا۔

اشفاق احمد خان کو آر پی او راولپنڈی اور بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ جبکہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا۔ مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور اورمحمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا۔

ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اور کیپٹن (ر) منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا۔ سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال اور علی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا۔