Saturday, July 27, 2024

غصیلی بھیڑ نے چرواہے پر چڑھائی کردی

غصیلی بھیڑ نے چرواہے پر چڑھائی کردی
February 15, 2018

جرمنی ( 92 نیوز ) بھیڑ دیکھنے میں ایک معصوم اور بے ضرر سا جانور ہے  مگر غصے میں اس کا کوئی مقابل بھی نہیں۔

 ایسا ہی کچھ ہوا اس بیچارے چرواہے کے ساتھ جس کا ریوڑ سڑک پر چلتے چلتے ایک دم واپس بھاگنے لگا، چرواہے میاں نے روکنے کی کوشش کی تو ایک غصیلی بھیڑ نے جناب کے ہوش ٹھکانے لگادیئے۔

غصے سے بپھری بھیڑ نے خوب نشانے لے کر ٹکریں ماریں کہ بیچارا گڈریا خود کو سنبھال ہی نہ پایا ۔