Monday, January 30, 2023

غزہ کی سرحد پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ، 3 فلسطینی شہید، 883 زخمی

غزہ کی سرحد پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ، 3 فلسطینی شہید، 883 زخمی
غزہ (92 نیوز) غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے تین فلسطینی شہید اور آٹھ سو تراسی زخمی ہو گئے ۔ فلسطینیوں کی جانب سے گریٹ مارچ آف ریٹرن کے نام سے احتجاج  مسلسل پانچویں جمعے بھی جاری رہا۔ دس ہزار سے زائد مظاہرین غزہ کی سرحد پر جمع ہوئے ، ٹائر جلائے اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران صیہونی فوج نے وحشیانہ کارروائی جاری رکھتے ہوئے براہ راست گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے کمشنر  زید بن رعد نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ  مظاہرین پر بھاری طاقت کے استعمال سے گریز کرے ۔ تیس مارچ سے جاری احتجاج کے نتیجے میں اب تک اکتالیس فلسطینی شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔