غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید

غزہ (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کے حوالے سے متنازعہ فیصلہ مزید دوفلسطینیوں کی جان لے گیا۔ اب تک مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے بعدامریکی صدر کے فیصلےکے خلاف احتجاج شروع کیا تو اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں پر ٹوٹ پڑیں، اور مظاہرین پر اندھادھند آنسوگیس کے شیل فائر کئے۔
اسرائیلی فورسز کی بربریت سے چالیس سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے، رملہ میں دو جبکہ غزہ میں تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔