غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، چھے فلسطینی شہید، اسی زخمی
غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چھے فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔
غزہ میں دو سرحدی راستوں پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ دو سو سے زائد فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی اردن کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسی فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔
فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ غزہ، خان یونس، بیت الخلیل اور رام اللہ میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔