Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

غزہ ، صیہونی فورسز نے 16 سالہ لڑکی کو شہیدکردیا

غزہ ، صیہونی فورسز نے 16 سالہ لڑکی کو شہیدکردیا
January 31, 2019
غزہ  ( 92 نیوز) نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ دن بدن بدتر ہونےلگا، صیہونی فورسزنےاسکول سے آنیوالی 16 سالہ معصوم لڑکی کو فائرنگ کرکےشہید کردیا۔ یہونی فورسزکی بربریت کا نشانہ بننے والی سما زہیرمبارک کا تعلق غزہ پٹی سے بتایا جارہاہے۔ ادھراسرائیلی فورسز نے الزام لگایا کہ لڑکی زعیم چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتی تھی اور اس ہی حملےکو ناکام بنانےکیلئےفائرنگ کی گئی ۔ لڑکی کے والدین نے اسرائیلی فورسز کے الزامات کی مکمل تردید کی ہے، ان کاکہناہےکہ صیہونی فورسز نےانکی بے گناہ  بیٹی کو سفاکانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔ والدین ے مطابق انکی بیٹی مقامی اسکول کی طالبہ تھی اورحملےوقت اسکول سےگھرآرہی تھی۔