Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

غزل گائیک مہدی حسن کے گھر میں ہونیوالی چوری کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر

غزل گائیک مہدی حسن کے گھر میں ہونیوالی چوری کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر
April 10, 2015
لاہور(92نیوز)غزل گائیگ مہدی حسن کے گھر چوری کرنے والے ملزموں کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ مہدی حسن کی بہو عائمہ عارف نے لاہور ہائی کورٹ میں صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کے ذریعے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ بیس مارچ کو مہدی حسن کے گھر چوری ہوئی اور چور مہدی حسن کو ملنے والے ایواڈز ، تعریفی اسناد ، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نامزد ملزموں کو گرفتار نہیں کررہی درخواست میں کہا گیا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس حکام کو بھی درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نامزد ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔