Friday, December 1, 2023

غزل گائیک غلام علی شیو سینا کے نشانے پر،  کنسرٹ منسوخ نہ ہونے پر احتجاج  کی دھمکی دے ڈالی

غزل گائیک غلام علی شیو سینا کے نشانے پر،  کنسرٹ منسوخ نہ ہونے پر احتجاج  کی دھمکی دے ڈالی
January 11, 2016
کیرالہ(ویب ڈیسک)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا ایک بار پھر معروف پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے خلاف میدان میں اتر آئی،رواں ماہ کیرالا میں ہونے والے کنسرٹ منسوخ کرانے کے لیے احتجاجی مارچ کی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی نے شیڈول کے مطابق پندرہ اور سترہ جنوری کو بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع کوزی کوڑے اور تھرووانا تھاپو رام میں پرفارم کرنا ہے اور انہیں سماجی و ثقافتی تنظیم ”سوارالیا“  کی جانب سے  دعوت دی  گئی ہے جبکہ چودہ جنوری کو پاکستانی گلوکار کو ریاستی حکومت کے تعاون سے استقبالیہ دینے کا بھی پروگرام ہے۔ شیو سینا کےممبر پی اجی  نے کیرالا کے وزیر اعلیٰ اومن چندی کو  خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکار کو دیئے جانے والے استقبالیے سے دور رہیں۔