غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنیوالوں کا یوم حساب آگیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے "مال مفت دل بے رحم" کے مصداق ہیں، اپنی چونی نہ خرچ کرنیوالوں نے قومی سرمائے سے کروڑوں ٹپ دے دی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1148824652854304768