Thursday, October 6, 2022

اندھیری رات سے نکلنے کیلئے اللہ نے پاکستان کو بہترین موقع دیا ہے ، عمران خان

اندھیری رات سے نکلنے کیلئے اللہ نے پاکستان کو بہترین موقع دیا ہے ، عمران خان
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا  ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اندھیری رات سے نکلنے کیلئے پاکستان کو بہترین موقع دیا ہے ۔ عمران خان کراچی کے دورے پر ہیں ، اپنے دورے کے دوسرے روز مختلف مقامات پر انتخابی مہم  چلاتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اندھیری رات سے نکلنے کیلئے پاکستان کو بہترین موقع دیا ہے ، امیدوار گلی گلی جائیں اور ریلیاں نکالیں ، کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں ۔ اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 میں  کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 30 سال سےباریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ،  کپتان این اے 255 گولیمار چورنگی پہنچے جہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب کیا ۔ عمران خان نےآباد ہاؤس کا بھی  دورہ کیا  اور اپنے خطاب میں کہا پی ٹی آئی حکومت میں آکر نیشنل ہاوسنگ پالیسی  تحت 50 لاکھ گھر  تعمیر کرے گی جس سے ملک میں تبدیلی  آئے گی  ۔ سعود آباد میں  اپنے خطاب میں کپتان بولے   1970  کے بعد آج عوام  کے پاس تبدیلی لانے کا دوسرا موقع ہے ، چیئرمین تحریک  انصاف نے کیماڑی مسان  چوک پربھی کھلاڑیوں کا  لہوگرمایاکہا 25 جولائی کو امیدوارنہیں بلے کے نشان پر ووٹ ڈالیں  ۔