Monday, October 3, 2022

غذائی کمی کا پروگرام ، شاعر ِامن کی ایم ڈی ایف(‏MDF‏) آفس حیدرآباد آمد

غذائی کمی کا پروگرام ، شاعر ِامن کی ایم ڈی ایف(‏MDF‏) آفس حیدرآباد آمد

معصوم بچوں کی زندگیوں کا سوال ہے ، پروجیکٹ سے وابستہ ہر ادارے ، ہر فرد سے خود جاکر ملوں گا

حیدر آباد ( 92 نیوز) معروف شاعر، کالم نگار اور ایکسیلیریٹڈ ایکشن پلان (ایپ) کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ، کاشف شمیم صدیقی نے مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (ایم ڈی ایف) آفس حیدرآباد کا دورہ کیا اور ایم،ڈی،ایف انتظامیہ اراکین سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات کا بنیادی مقصد  Communication, Coordination اور Collaboration کے عمل کو موثر اور مستحکم بنانا تھا ۔ واضح رہے کہ ایپ پروجیکٹ ماﺅں اور بچوں میں غذائی کمی سے جُڑے مسائل پر سندھ کے مختلف اضلاع میں ملٹی سیکٹورل اپروچ کے تحت میدان ِعمل میں ہے ۔ ایپ پروگرام میں سات  اہم سیکٹرز کی شمولیت اسے منفرد اور خاص بنائے ہوئے ہے ۔ ایم ڈی ایف آرگنائزیشن ، ایپ پروجیکٹ میں شامل ہیلتھ سیکٹر کے امپلیمینٹنگ پارٹنر(آئی پی)کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے انُ علاقوں میں کہ جہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز(ایل ایچ ڈبلیوز) کی سروسز موجود نہیں ، خدمات سرانجام دے گی ۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مصطفی راجپر، ایڈوائزر ڈاکٹر یامین میمن ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر غلام حسین بلوچ اور ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینیجر کرن داؤدپوتہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے  ایپ کے جاری سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس ضمن میں کام کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔