Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

غداری کیس ، پرویز مشرف کی گرفتاری ، جائیداد ضبطی کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری

غداری کیس ، پرویز مشرف کی گرفتاری ، جائیداد ضبطی کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری
March 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائیداد ضبطی کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت کردی ۔
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وزارت داخلہ کی ضمنی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں مشرف کی 7 میں سے 4 جائیدادیں اب بھی ان کے نام پر ہیں ۔
اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کیا اقدامات کیے گئے؟ ، 10 ماہ ہو چکے لیکن ان کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات نہیں آئیں، بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق کارروائی پر کیا مسئلہ ہے؟ وارنٹ جاری ہونے کے باوجود انٹرپول سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا؟ ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ نے ملزم کو واپس لانے کیلئے کیا اقدامات کیے؟ ۔ ملزم کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کیلئے کیا کیا جائے؟ ۔
استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ ملزم کو اچھا خاصا وقت دیا جاچکا ہے ، اب فیصلہ آجانا چاہیے، عدالت مشرف کے ریڈوارنٹس جاری کر سکتی ہے اور یہ احکامات صرف عدالت ہی جاری کرسکتی ہے ۔ عدالت پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کر سکتی ہے ۔
وکیل اکرم شیخ نے کہا عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل نہیں ہو سکتا لیکن ملزم کی عدم حاضری میں بھی کیس چلایا جا سکتا ہے ۔
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائیداد ضبطی کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایت کر د اور دفتر خارجہ اور ایف آئی اے حکام کو بھی طلب کر لیا جبکہ یو اے ای کے ساتھ میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ بھی طلب کر لیا ۔