Friday, September 20, 2024

غازی عبدالرشید غازی قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل

غازی عبدالرشید غازی قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل
March 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) غازی عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے گئی ہے۔ 20فروری کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر کے ناقال ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالتی وارنٹ کی تعمیل اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے ایس پی کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم آئندہ ہفتے کراچی روانہ ہو گی۔ پرویز مشرف کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ 16مارچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ پرویز مشرف کی عدم گرفتاری کی صورت میں انہیں اشتہاری ملزم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر کے یہ چوتھے وارنٹ گرفتاری ہیں۔