عید کے روز بھی بھارتی قابض فوج کا طاقت کا استعمال، درجنوں کشمیری زخمی

سرینگر ( 92 نیوز) عید کے روز بھی بھارتی فوج کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔
قابض فوج نے نمازعید کے بعد احتجاج کرنیوالے کشمیریوں پرطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ، پیلٹ گنز کی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔
کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لہرائے،پاکستان اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے، قابض انتظامیہ نے سری نگر میں سخت پابندیاں نافذ کردیں۔